: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
میانمار،24جون(ایجنسی) میانمار میں بدھ مت کے پیروکاروں نے ایک مسجد پر حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق صوبے باگو میں یہ واقعہ جمعرات کے روز اس وقت رونما ہوا جب ایک مسلم مرد اور بدھ خاتون کے مابین ایک اسلامی اسکول کے قیام پر بحث شروع ہوئی۔ دیکھتے
دیکھتے وہاں ایک مجمع اکھٹا ہو گیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے ایک قریبی مسجد پر دھاوا بول دیا۔ اس دوران مسجد کے کچھ حصوں اور ایک قریبی قبرستان کو نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اس کارروائی میں بدھ راہبوں نے بھی حصہ لیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے کے ستّر سے زائد مسلمانوں کو رات تھانے میں گزارنا پڑی۔